تحریک انصاف ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے: عابد حسین صدیقی

31 دسمبر 2013

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے جس کو پاکستان کے عوام ناکام بنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول ہاﺅس کے سامنے سے رکاوٹیں ہٹانے سے پہلے عمران خان اور عارف علوی اپنی رہائش گاہوں کے سامنے سے رکاوٹیں کیوں نہیں ہٹاتے۔