تحریک انصاف طالبان کی ذیلی جماعت، پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے: منظور وٹو

31 دسمبر 2013
تحریک انصاف طالبان کی ذیلی جماعت، پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے: منظور وٹو

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف طالبان کی ذیلی جماعت ہے جو پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے عام انتخابات میں بھی انتہا پسند قوتوں نے پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی اب بلاول ہاﺅس کی دیواریں گرانا چاہتی ہےں تاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو نقصان پہنچایا جا سکے لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف دہشت گردوں کے بارے موقف تبدیل کر کے ملک کی ترقی کے لئے تعاون کرے۔ پرامن مظاہرہ سب کا حق ہے لیکن تشدد کسی صورت پسند نہیں۔ عوام کی توجہ خیبر پی کے، کے مسائل سے ہٹانے کے لئے تحریک انصاف نے بلاول ہاﺅس کی دیوار گرانے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بھٹو خاندان کی قربانیوں اور آصف علی زرداری کی مدبرانہ قیادت کا ثمر ہے۔