کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے خیبر پی کے کا 7 لاکھ ایکڑ رقبہ سیراب ہوگا: صدیق ریحان
کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے خیبر پی کے کا 7 لاکھ ایکڑ رقبہ سیراب ہوگا: صدیق ریحان
لاہور (پ ر) کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے خیبر پی کے جنوبی اضلاع کا تقریباً 7 لاکھ ایکڑ رقبہ سیراب اور خوشحال ہوگا۔ ملک و قوم کی خوشحالی کے دشمن بیرونی آقاﺅں کے ایجنڈے پر کام کرنے والے جلد شرمندہ ہونگے۔ کالاباغ ڈیم سمیت دیگر ڈیمز جلد بنانے ہونگے۔ یہ بات چیئرمین تحریک تعمیر کالاباغ ڈیم پاکستان صدیق ریحان نے کہی۔ انہوں نے کہا کوئی بلے کی بات کرتا ہے‘ کوئی دودھ پینے کی بات کرتا ہے‘ قوم کے درد کی کوئی نہیں بات کرتا۔