لاہور میں امریکی قونصل خانے کی توسیع سے دہشت گردی بڑھے گی: وسیم اختر
لاہور میں امریکی قونصل خانے کی توسیع سے دہشت گردی بڑھے گی: وسیم اختر
لاہور (پ ر)پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ لاہور میں تعینات امریکی قونصل خانے کی ترجمان” لیڈیا باراز“ کی جانب سے امریکی قونصل خانے کی توسیع کے لئے پنجاب حکومت سے مذاکرات کی تصدیقی قابل تشویش ہے۔قونصل خانے کی توسیع اورمیرنیز کی موجودگی سے دہشتگردی بڑھے گی۔سکیورٹی خدشات کو بہانہ بناکر امریکہ لاہور میں اپنا نیٹ ورک مضبوط کرنا چاہتا ہے۔پوری قوم جانتی ہے کہ پاکستان کے حالات خراب کرنے میں ریمنڈڈیوس نیٹ ورک کا ہاتھ ہے۔حکمرانوں نے چند ڈالر امداد کے بدلے ملک کی آزادی،خودمختاری،عزت،وقار اور سلامتی سب کچھ داﺅ پر لگادیا ہے۔امریکہ نہ کبھی ہمارا دوست تھا اور نہ کبھی بن سکے گا۔اس نے ہمیشہ اپنے مفادات کی بات کی ہے۔