وفاقی حکومت اخباری صنعت کو طویل عرصے سے لاحق مسائل کو حل کرنے میں مسلسل عدم توجہی کا مظاہرہ کر رہی ہے: اے پی این ایس

31 دسمبر 2013
وفاقی حکومت اخباری صنعت کو طویل عرصے سے لاحق مسائل کو حل کرنے میں مسلسل عدم توجہی کا مظاہرہ کر رہی ہے: اے پی این ایس

کراچی(پ ر)اے پی این ایس نے اس امر پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی حکومت اخباری صنعت کو طویل عرصے سے لاحق مسائل کو حل کر نے میں مسلسل عدم تو جہی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اسی لئے اے پی این ایس نے عوامی آگاہی اور مسائل کے جلد حل کے لئے وزیر اعظم کی فوری توجہ حاصل کر نے کے لئے ایک اشتہاری مہم جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اے پی این ایس کے سیکرٹری جنرل ،مسعود حامدنے 28 دسمبر2013 کو سوسائٹی کے صدر سر مد علی کی صدارت میں ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک خصوصی قراردا دمیں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت نے اے پی این ایس کی متعدد بار درخواستوں کے باوجود نہ صرف وفاقی حکومت کے ذمہ 2008-2012کے عرصہ کے اشتہارات سے متعلق واجبات ، بلکہ تحلیل شدہ وزارتوں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وزارت اطلاعات کے ذمے واجبات بھی ادا نہیں کئے۔ اشتہارات کے سرکاری نرخوں میں 10فیصد اضافہ اور ریجنل اور میٹرو بی مطبوعات میں اشتہارات کے کوٹہ میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن اور نفاذ ابھی تک تعطل کا شکار ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے نیشنل اکاو¿نٹ ایبلٹی بیورو کی طرف سے سرکاری محکموں اور وزارتوں کو اشتہارات کو محدود کر نے کی ہدایت پر مشتمل جاری کیے گئے سرکلر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے نیب کے دائرہ کار سے تجاوز قرار دیا ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ جنوری2014 کے آغاز پر رکن مطبوعات میں ایک اشتہاری مہم کا آغاز کیا جائے گا، جس کے ذریعے اخبارات کی ناگفتہ بہ صورت حال اور مسائل کی طرف رائے عامہ کی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔ اس مہم کے اختتام پروفاقی حکومت کے اشتہارات معطل کر دیئے جائیں گے، مزید براں رکن اخبارات احتجاجی ہڑتال بھی کریں گے۔