عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ کے ساتھ سڑکوں پر بھی جنگ لڑیں گے: محمود الرشید

31 دسمبر 2013
عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ کے ساتھ سڑکوں پر بھی جنگ لڑیں گے: محمود الرشید

لاہور (خصوصی رپورٹر) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ حکومت بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن اور عدلیہ کی نگرانی میں بروقت ہونے چاہئیں، حکمران غریب کی بجائے امیر کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی جنگ لڑیں گے۔ ہم عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات کو مزید آگے لے جانے کی کوشش کی تو ہم اس کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر شدید احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اصل میں ناکام لیگ بن چکی ہے جس نے آج تک قوم کا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا۔