پاکستان آگاہی پروگرام، مقامی سکول کی طالبات کا نظریہ پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
پاکستان آگاہی پروگرام، مقامی سکول کی طالبات کا نظریہ پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر ) ممتاز پبلک گرلز ہائی سکول سبزہ زار کی طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے افسر جہاں ووکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ چندا سٹریٹ رستم پارک‘ جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ‘ مدرسہ اقراءدارالقرآن مدینہ کالونی والٹن روڈ اور جامعہ نعیم القرآن شوکت کالونی بیگم کوٹ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد508تھی ۔