الطاف حسین کے حب الوطنی کے دعوے جھوٹے ہیں:لیاقت بلوچ

31 دسمبر 2013

لاہور (پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے اس بیان کہ ”سال 2014ءپاکستان کیلئے میک اور بریک ثابت ہو سکتاہے“ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان دنوں داخلی اور خارجی سطح پر جن مسائل و مشکلات اور چیلنجز سے دوچار ہے‘ ایسے میں اس نوع کے خدشات کا اظہار عاقب نااندیشی کے سوا کچھ نہیں۔ پاکستان کے قیام کو سنگین غلطی اور ظلم قرار دیتے ہیں۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کو پاکستان میں مداخلت کی دعوت دیتے ہیں اور برطانوی وزیراعظم کو پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے خط تحریر کرتے ہیں اور دوسری جانب حب الوطنی کے جھوٹے دعوے اور بے بنیاد خدشات کا اظہار کرتے ہیں۔