پنجاب حکومت نے شاہد احمد اور مقصود احمد کوسروس ٹریبونل کا ممبر مقرر کر دیا

31 دسمبر 2013

لاہور(سپیشل رپورٹر)     پنجاب حکومت نے پنجاب سروس ٹریبونل کے دو ممبران کا تقرر کر دیا ہے۔ شاہد احمد بھٹہ ممبر انکوائریز ایس اینڈ جی اے ڈی اور مقصود احمد ڈائریکٹر جنرل کو ٹرانسفر کرکے ممبر پنجاب سروس ٹریبونل لگایا گیا ہے۔ مقصود احمد 30جنوری2014کو ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔