پاکستان بیت المال کے ذریعے غریب اور مستحق مریضوں کا علاج کرایا جائے گا: عابد وحید شیخ

31 دسمبر 2013

لاہور (پ ر) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر بیرسٹر عابد وحید شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی خواہش ہے کہ پاکستان بیت المال کے ذریعے ملک میں غریب اور یتیم بچوں کی کفالت ‘ مستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس سلسلے میں مستقبل میں ہم ایسے اقدامات اور منصوبے بنا رہے ہیں جس کے ذریعے غریب اور مستحق مریضوں کو بہترین علاج کی سہولت میسر آسکے گی۔