بلوچستان زلزلہ، تین ماہ بعد بھی متاثرین کی بحالی ممکن نہ ہو سکی

31 دسمبر 2013

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں آنیوالے شدید زلزلے کو تین ماہ سے زائد گزرنے کے بعد بھی زلزلہ متاثرین کی پوری طرح بحالی ممکن نہیں ہو سکی ہے اور وہ سخت سرد موسم میں بھی خیموں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔