لاڑکانہ: 6مسافر اغوا، ڈاکوئوں کی وین پر فائرنگ، پیچھے آنیوالی گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق

31 دسمبر 2013

لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) قمبر کے علاقے نصیر آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈاکوئوں نے مسافر وین پر فائرنگ کر دی جس سے پیچھے آنے والی ایف ڈبلیو او کی گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق ڈاکو 6مسافروں کو اغوا کرکے لے گئے۔