لاڑکانہ: گھر میں آگ لگنے سے دو بچیاں جاں بحق، 2 افراد ملبے تلے دب گئے

31 دسمبر 2013

لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) لاڑکانہ کے علاقے  گوٹھ شاہو میں مکان میں آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر دو بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ آگ لگنے سے گھر کی چھت گر گئی۔ دو افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔ جاں بحق  بچیوں میں آمنہ اور محسنہ شامل ہیں۔
 امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔