افغانستان: شدید سردی میں طالبان کے تباہ کن حملوں سے امریکی اور اتحادی افواج پریشان
کراچی (خصوصی رپورٹ) افغانستان میں شدید سردی میں طالبان کے تباہ کن حملوں سے امریکی اور اتحادی افواج کے اوسان خطا ہوگئے۔ امت کے مطابق کابل کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ مجاہدین نے اتحادی افواج کے انخلا میں تیزی آنے کے بعد دارالحکومت پر دبائو بڑھا دیا۔ چند روز قبل نیٹو قافلے پر حملے میں 12 امریکی فوجی ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ذرائع نے بتایا طالبان نے ہلمند سے انخلا کی تیاری کرنے والی برطانوی فوج سے 3 ہزار پائونڈ فی فوجی تاوان طلب کرلیا ہے۔