افغانستان: جرمنی کو فوجی آپریشنز 11 ارب یورو میں پڑے: جرمن اخبار

31 دسمبر 2013
افغانستان: جرمنی کو فوجی آپریشنز 11 ارب یورو میں پڑے: جرمن اخبار

جرمنی/ برلن (اے پی پی) جرمنی کوافغانستان میں بین الاقوامی افواج کے آپریشنز میں حصہ لینے کیلئے گیارہ ارب یورو صرف کرنے پڑے ہیں۔ یہ اطلاع جرمن اخبار ’’رائنیشے پوسٹ‘‘ نے دی ہے۔ یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو جرمنی نے صوبہ قندوز میں واقع فوجی اڈے کا کنٹرول افغان سکیورٹی فوسرز کے حوالے کر دیا تھا۔ یوں افغانستان میں جرمنی کی فوجی سرگرمیاں اختتام کو پہنچی تھیں۔ جرمن فوجی دس سال تک افغانستان کے شمالی علاقوں میں متعین رہے، اس عرصے میں افغانستان میں 54 جرمن فوجی ہلاک ہو ئے۔ دو سال قبل افغانستان سے جرمن فوجیوں کا انخلاء شروع ہوا تھا۔