دہلی کے نومنتخب وزیراعلیٰ کیجریوال شدید بیمار آج مفت پانی فراہمی کے منصوبے کا اعلان کرنا تھا

31 دسمبر 2013

نئی دہلی (نیٹ نیوز) نئی دلی کے نومنتخب اور کم عمر وزیراعلیٰ اروند کیجری وال ان دنوں شدید علالت کے باعث دفتر سے رخصت پر ہیں، انہیں دہلی کیلئے مفت پانی کے منصوبے کا اعلان کرنا تھا۔ عام آدمی پارٹی کے رہنما 45 سالہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا کہ آج دفتر آنا بہت ضروری تھا، ہم نے پانی کے منصوبے کا اعلان کرنا تھا، اے خدا بہت غلط ٹائم پر بیمار پڑگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ’’دہلی جل بورڈ‘‘ کے عہدیداروں نے وزیراعلیٰ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔