کانگو: فوجی ہیڈ کوارٹرز اور ایئرپورٹ پر حملہ ‘ جھڑپیں ‘3 سکیورٹی اہلکار‘67 باغی ہلاک

31 دسمبر 2013

کنساشا (اے ایف پی) کانگو کے دارالحکومت کنساشا میں ائرپورٹ فوجی  ہیڈ کوارٹر سمیت متعدد مقامات پر حملہ آوروں نے ہلہ بول دیا،بھاری ہتھیاروں سے شیلنگ کی رپورٹ ملی ہے۔ پولیس نے بتایا مسلح گروپوں نے ایک سرکاری ٹی وی کے کئی صحافیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ اس ٹی وی چینل کا نام ’’آر ٹی این سی‘‘ بتایا جاتا ہے۔ جھڑپوں میں  3 سکیورٹی اہلکار  اور 67  باغی  ہلاک ہو گئے۔ 16 ائرپورٹ 30 ملٹری ہیڈ کوارٹرز اور 8 ٹی وی کی عمارت میں مارے گئے۔