مصر : اخوان المسلمون سے تعلق کے شعبہ میں الجزیرہ ٹی وی کے 4 صحافی گرفتار

31 دسمبر 2013
مصر : اخوان المسلمون سے تعلق کے شعبہ میں الجزیرہ ٹی وی کے 4 صحافی گرفتار

قاہرہ (آن لائن) معروف ٹی وی نیٹ ورک الجزیرہ کی انگریزی ٹیم کے 4 صحافیوں کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مصر کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ الجزیرہ کی ٹیم نے اخوان المسلمون کی تنظیم کے ارکان کے ساتھ غیر قانونی ملاقاتیں کی ہیں۔