فرانس کی اعلیٰ عدالت نے امراء پر 75 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کی حکومتی پالیسی کی منظوری دیدی

31 دسمبر 2013

پیرس (آن لائن) فرانس کی اعلیٰ عدالت نے حکومت کی اس پالیسی کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت ملک کے امیر ترین افراد کو اپنی آمدنی پر 75 فی صد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔  غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے  مطا بق امراء  پر پچھہتر فیصد ٹیکس فرانس کے صدر فرانسیو اولاندے کی پالیسیوں کا اہم حصہ ہے۔واضح رہے آج سے ٹھیک ایک برس قبل ملک کی آئینی کونسل نے اس وقت اس مجوزہ پالیسی کو غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردیا تھا۔