عراق: ساتھی کی گرفتاری، احتجاجی کیمپ اکھاڑنے پر 44 ارکان پارلیمنٹ مستعفی

31 دسمبر 2013

 بغداد (اے ایف پی) عراق میں مساجد سے لوگوں کو جہاد پر بلانے کے اعلانات کئے گئے ہیں۔ سکیورٹی حکام نے بتایا شہر رمادی کی مساجد سے یہ اعلانات ہوئے کہ لوگ جہاں کیلئے گھروں سے باہر آئیں۔ دوسری طرف سکیورٹ فورسز نے رمادی میں پہنچ کر صورتحال کنٹرول کر لی اور افراتفری نہیں پھیلنے دی۔لوگوں کو احتجاج سے روکنے پر مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور شدید جھڑپ بھی ہوئی۔ جس میں 10 افراد مارے گئے ادھر ایک رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری اور حکومت کیخلاف سنیوں کے احتجاجی کیمپ کو اکھاڑنے پر احتجاجاً 144 ارکان پارلیمنٹ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔نیوز کانفرنس میں ارکان نے احمد الالوانی کی رہائی اور رمادی سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے یہ احتجاجی کیمپ  ایک برس سے زائد عرصہ سے قائم تھا۔