بھارت: امریکی سفارتکاروں کی کارروائیوں کی مانیٹرنگ ‘ وزارت خارجہ کا پینل تشکیل

31 دسمبر 2013

نئی دہلی (اے این این) بھارتی حکومت نے ایک پینل کو امریکی سفارتکاروں کی خلاف قانون کارروائیوں کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک پینل تشکیل دیا ہے جو مقامی کارکنوں کو امریکی سفارتخانے کی جانب سے دی جانے والی تنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں تحقیقات کریگا۔ اس تحقیقاتی گروہ نے امریکی سفارتخانے سے مطالبہ کیا ہے کہ 23 دسمبر تک جو تنخواہیں مقامی کارکنوں کو دی گئی ہیں ان کی تفصیلات اور ٹیکس کے گوشوارے پیش کرے۔