چلی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ،4 افراد ہلاک

31 دسمبر 2013

سان تیاگو (این این آئی) چلی کے دارالحکومت سان تیاگو کے ایک ایئرپورٹ کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا کہ طیارہ دارالحکومت سان تیاگو سے 50 کلومیٹر دور گرا۔