امریکہ میں گرفتار ہونیوالی بھارتی سفارتکار ’’را‘‘ کی ایجنٹ‘ یہی وجہ تنازعہ ہے:بنگلہ دیشی میڈیا

31 دسمبر 2013

ڈھاکہ(اے پی اے)امریکہ میں ناروا سلوک کا سامنا کرنے والے بھارت کی سفارتکار خفیہ ایجنسی را کی ایجنٹ نکلیں۔ بنگلہ دیشی پرنٹ میڈیا میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ میں برہنہ تلاشی اور گرفتاری کا سامنا کرنیوالی بھارتی سفارتکار دیو یانی کھوپڑے پاکستانی اور ایرانی سفارتخانوں پر حملے کیلئے منصوبہ بندی کر رہی تھی۔