امن مذاکرات، اسرائیل نے مزید 26 فلسطینی قیدی رہا کر دئیے
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیل نے امن مذاکرات کے تحت مزید 26 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو ان قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہائی ملی، امریکہ کی ثالثی کے نتیجے میں تعطل کے شکار امن مذاکرات رواں برس جولائی میں بحال ہوئے تھے۔