ایتھنز میں جرمن سفیر کی رہائش پر فائرنگ‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ایتھنز (اے پی پی) یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پیر کی صبح جرمن سفیر کی رہائش پر فائرنگ کی گئی تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی اور وہ پیدل تھے۔ واقعہ کے بعد یونان کے صدر انٹوینس سماراس نے جرمن سفیر وولف گانگ ڈولڈ کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ واضح رہے کہ یونان کو اقتصادی امداد کی سخت شرائط پر یونان کی اپوزیشن جماعتوں میں جرمنی کیلئے حالیہ عرصہ میں مخالفانہ جذبات سامنے آئے ہیں۔