ٹیکس کی وصولی کیلئے تمام بینک آج رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے کل عام لین دین کیلئے بند ہوں گے

31 دسمبر 2013

لاہور(اے پی پی ) ٹیکس کی وصولی کیلئے تمام بینکوں کی مقررہ شاخیں آج  رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی خصوصی درخواست پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ ٹیکس کی وصولی کیلئے آج منگل تمام بینکوں کو رات 8 بجے تک کھلا رکھا جائے۔نئے سال 2014ء  کے پہلے کاروباری دن کل بدھ کو تمام بنک بند رہیں گے جبکہ سٹیٹ بنک آف پاکستان سٹیٹ بنکنگ سروسز آف پاکستان‘ تمام شیڈولڈکمرشل بنکوں میں کسی قسم کا کوئی لین دین نہیں  ہوگا۔