گومل زام پاور ہائوس بند ہونے سے متعلق خبر غلط، انتظامی اختیارات لینے سے قبل ضروری ٹیسٹ کئے جارہے ہیں: ترجمان واپڈا
لاہور (پ ر) واپڈا کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ گومل زام پاور ہائوس کے بند ہونے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پاور ہائوس آج بھی آپریشنل ہے اور بجلی پیدا کرکے سسٹم کو مہیا کررہا ہے۔ جہاں تک گومل زام پاور ہائوس کا انتظامی اختیار سنبھالنے کا تعلق ہے تو معاہدے کی رو سے اس حوالے سے مختلف اقدامات زیر عمل ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ معاہدے کے مطابق پاور ہائوس کا انتظامی اختیار لینے سے قبل ضروری ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں اور ان ٹیسٹوں کی تکمیل پر واپڈا گومل زام پاور ہائوس کا انتظامی اختیار سنبھال لے گا۔