سٹاک مارکیٹوں میں تیزی کا رجحان ‘ مجموعی سرمایہ کاری 60 کھرب 57 ارب سے متجاوز
کراچی، لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کواتار چڑھاؤ کے بعد تیزی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 25200کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں5ارب84کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس25.91پوائنٹس اضافے سے 25286.96 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر378کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں 232 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ127میں کمی جبکہ19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب84 کروڑ15 لاکھ10 ہزار423 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی بڑھ کر60 کھرب57ارب53 کروڑ 72 لاکھ 17 ہزار 776 روپے ہوگئی۔ پیر کو کاروباری سرگرمیاں 19 کروڑ 44 لاکھ 59 ہزار 410 شیئرز رہیں ، باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے۔ اس کے حصص کی قیمت 110.06 روپے اضافے سے2760.06 روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 51.00 روپے اضافے سے1170.00 روپے پر بند ہوئی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 19.19 پوائنٹس اضافے سے 18864.31 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 15.17 پوائنٹس کمی سے42542.62 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 18.00 پوائنٹس اضافے سے 18667.22 پوائنٹس پر بند ہوا۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر102کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 23 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔10 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ69کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس5.65پوائینٹس کے ا ضافہ کے ساتھ 4825.55 پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل12لاکھ38ہزار300حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز16لاکھ55 ہزار 500 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے 2لاکھ71ہزارحصص فروخت ہوئے۔