پولٹری ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے سبب چکن مہنگا ہورہا ہے: رانا عبدالستار

31 دسمبر 2013
پولٹری ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کے سبب چکن مہنگا ہورہا ہے: رانا عبدالستار

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان برائلر فارمرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ پولٹری ایکٹ پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں اس وقت مہنگے داموں برائلر فروخت ہو رہا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 20 روپے کا چوزہ فارمر کو 50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ہیچری والے ناجائز منافع خوری سے کروڑوں روپے کما رہا ہے انہوں نے میڈیا، گورنمنٹ اور عدلیہ سے درخواست کی ہے کہ ناجائز منافع خوری کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ پولٹری سسٹم کو منظم کیا جائے پولٹری ایکٹ پر عمل درآمد کروایا جائے اس کے لئے لائیو سٹاک ادارے کو چاہیے کہ سب آفس اور انسپکشن ٹیموں سے کارکردگی رپورٹ لیں کمیٹی نے خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔