مرکنٹائل ایکسچینج میں 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

31 دسمبر 2013
مرکنٹائل ایکسچینج میں 2 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 9373 لاٹ کے سودے 2 ارب 70 کروڑ 2 لاکھ 44 ہزار 2 سو 36 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاول، چینی، کپاس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ چاندی، سونا، پام آئل اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی، مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 100.36 ڈالر، ایک اونس چاندی کی قیمت 19.69 ڈالر، ایک اونس سونا کی قیمت 1203.4 ڈالر، 10 گرام سونا 40914 روپے، ایک تولہ سونا 48924 روپے، 100 کلو چاول اری6 کی قیمت 3441 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4581 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 42.79 روپے، ایک پائونڈ کپاس کی قیمت 84.19 سینٹ اور 100 کلو گندم کی قیمت 3817 روپے پر بند ہوئی۔