2014ء کا سورج معیشت کی فراخی اور وسعت کا پیامبر بنے گا: پیاف

31 دسمبر 2013

لاہور )کامرس رپورٹر) جی ایس پی پلس کا حصول - وزیراعظم کی طرف سے صنعتوں کو گیس کی فراہمی کا بندوبست، کاروباری طبقہ کے لیے مراعاتی پیکیج، بجلی بنانے کے منصوبوں پر پیش رفت، حکومتی ذمہ داران کی صنعت و تجارت کے مسائل میں دلچسپی اور سٹیک ہولڈرز سے بات چیت اس بات کا اظہار ہے کہ 2014 کا سورج پاکستان کی صنعت اور کاروبار کے لیے وسعت اور فراخی کا پیغامبر بنے گا۔  دہشت گردی کے تسلسل کے باعث سرمایہ کاری کا فقدان رہا۔ ملک کی اقتصادی شہ رگ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری اور قتل و غارت گری سے  مارکیٹیں مندے کا شکار رہیں ۔پیاف کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران حکومت نے متعدد کاروبار دوست اقدامات کئے ہیں۔ صنعت و تجارت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے کاروبار چلانے کے لیے ان سے تجاویز حاصل کیں۔