حکومت واپڈا کی توڑ پھوڑ کی بجائے بجلی چوری روکے: خورشید احمد

31 دسمبر 2013

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) واپڈا کی توڑ پھوڑ کی بجائے بجلی کی چوری اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ مرکزی و صوبائی حکومتوں کا فرض ہے کہ عوام کو سستی بجلی دی جائے۔ آئی ایم ایف کے دبائو پر واپڈا کی نجکاری نہ کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد  اور سابق ممبر پاور تنظیم حسین نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر بجلی سمیت وزیراعلیٰ خیبر پی کے کو خط کے ذریعے کہا گیا ہے کہ بجلی کی نجکاری کی بجائے ہائیڈل اور تھرمل پاور ہائوسوں کو چلایا جائے۔ بند کئے گئے پاور ہائوس چلائے جائیں گے تو عوام کو سستی بجلی ملے گی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ بھی ہوجائے گا۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...