ہائیر گلوبل اپلائنسز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
لاہور (پ ر) یورو مونیٹر، جوکہ دنیا کی تحقیقاتی فرم ہے، نے اعلان کیا ہے کہ ہائیر 9.7% گلوبل مارکیٹ شیئر کے ساتھ نمبر 1 گلوبل میجر اپلائنسز برانڈ ہے۔ یہ مسلسل پانچواں سال ہے جس میں ہائیر گلوبل اپلائنسز رینکنگ میں نمبر 1 آیا ہے۔ ہائیر نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں اپنا تسلط ریفریجریٹرز، واشنگ مشینز، کولرز اور فریزرز کے لئے 2013 میں سب سے زیادہ ریٹیل وولیم شیئرز برقرار رکھ کے قائم کیا ہے۔ ہائر ہوم اپلائنسز اور کنزیومر الیکٹرونکس کا سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا برانڈ ہے کیونکہ ہائیر نے ہمیشہ ایسی پراڈکٹس بنائی ہیں جو صارفین کو صحت مند اور بہتر طرز زندگی فراہم کرتی ہیں۔