سکیورٹیز ایکسچینج اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ میں معلومات کے تبادلے کا معاہدہ

31 دسمبر 2013

لاہور ( کامرس رپورٹر) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوٹ کے مابین معلومات کے تبادلہ اور باہمی تعاون کی اہم یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔  یاداشت پر دستخط کی تقریب میں  دونوں اداروں کے سنئیر عہدیداروں نے شرکت کی۔ یاداشت کے مطابق ، ایس ای سی پی اہم معلومات کے حصول کے لئے فیلڈ میں موجود ای او بی آئی کے سٹاف سے استفادہ کر سکے گا جبکہ دونوں ادارے اہم معلومات کا تبادلہ بھی کر سکیں گے۔  دونوں اداروے مشترکہ قوانین اور ریگولیشن میں ترامیم کے متعلق ایک دوسرے کو آگاہ رکھیں گے اور اہم پالیسی امور میں مشاورت بھی کریں گے۔