مشینری کی درآمد 75 فیصد بڑھ گئی
کراچی (این این آئی) صنعتی ترقی کی جانب بڑھتے ملک پاکستان میں پانچ ماہ کے دوران مشینری کی درآمد میں 75فیصد اضافہ ہواہے، الیکٹریکل اور ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد پر کروڑوں ڈالر خرچ کئے گئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے نومبر 2013 کے دوران بھاری مشینری کی درآمد میں نمایاں اضافہ ہوا، پانچ ماہ کے دوران 12کروڑ 94 لاکھ ڈالر مالیت کی مشینری درآمد کی گئی، اور اس میں گذشتہ سال کے 5 ماہ کی نسبت 5کروڑ 56 لاکھ ڈالر کااضافہ ہواہے۔