لاہور چیمبر آف کامرس کی اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

31 دسمبر 2013

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن (لیجا) کے نومنتخب صدر اشرف مہتاب، نائب صدر صبغت اللہ چودھری، جنرل سیکرٹری میاں شاہد ندیم، فنانس سیکریٹری حسن علی، گورننگ باڈی اراکین رانا فواد ، احسن صدیق اور جاوید ہاشمی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سہیل لاشاری میاں طارق مصباح اور نائب صدر کاشف انور نے کہا کہ لاہور اکنامک جرنلسٹس کے تمام نئے عہدیدار اور گورننگ باڈی اراکین وسیع تجربے سے مالامال ہیں۔