پی ایس ڈی پی کے مختلف منصوبوں کیلئے 166 ارب روپے جاری

31 دسمبر 2013

اسلام آباد (اے پی پی) حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف منصوبوں کیلئے 166.275 ارب روپے جاری کئے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2013-14 کے دوران مختلف منصوبوں کیلئے حکومت نے 540 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان انرجی کمیشن کے منصوبوں کے 3311.403 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ ان منصوبوں کیلئے 52300 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی 20029.901 روپے جاری کئے گئے ہیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 63038.619 روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس اینڈ ریگولیشنز ڈویژن کیلئے 25739.199 ملین روپے، ریلوے ڈویژن کیلئے ابھی تک حکومت 11446.858 ملین روپے، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کیلئے 7396 ملین روپے رکھے گئے ہیں۔