’’سورج مکھی کی کاشت سے ملک کو خوردنی تیل میں خودکفیل بنایا جاسکتا ہے‘‘

31 دسمبر 2013

لاہور ( پ ر) کاشتکار سورج مکھی کی کاشت سے ملک کو خوردنی تیل میں خودکفیل بنا سکتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیج میں اعلیٰ قسم کا تقریباً 40 فیصد تیل ہوتا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق ہم اپنی ملکی ضروریات کا صرف 34 فیصد خوردنی تیل پیدا کررہے ہیں اور باقی 66 فیصد درآمد کرنا پڑتا ہے۔ آبادی میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے خوردنی تیل کی درآمد میں ہر سال بتدریج اضافہ ہورہا ہے اس لئے وقت کی ضرورت ہے کہ تیل دار فصلات کی کاشت کو فروغ دیا جائے۔ اس فصل کا دورانیہ تقریباً 100 سے 110 دن ہوتا ہے اور کم مدت کی فصل ہونے کی وجہ سے اسے دو بڑی فصلوں کے درمیانی عرصہ میں باآسانی کاشت کیا جاسکتا ہے۔

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...