چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی ای کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری
لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں محمد شہباز شریف نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ر) جاویدا قبال کی خدمات کو سراہتے ہوئے آئندہ تین سالوں کیلئے پی آئی ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دیدی ہے۔