غربت سے تنگ ماں نے بچے سابق شوہر کے حوالے کردیئے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) غربت سے تنگ آرماں نے کمسن بچے اپنے سابق خاوند کے حوالے کردیئے۔ شہزادی نامی خاتون کی اپنے شوہر وسیم سے گھریلو ناچاقی ہوگئی۔ بچوں کی حوالگی کے لئے دونوں کے درمیان گارڈین کورٹ میں مقدمہ زیر سماعت تھا۔ فاضل عدالت نے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ ماں کے حق میں کردیا۔ غربت کی ماری بچوں کا پیٹ نہ پال سکنے پر بچوں کو اپنے سابق شوہر کے حوالے کرنے پر رضامند ہوگئی۔