لاہور: سی آئی اے نواں کوٹ کی حراست سے قتل‘ ڈکیتی کے دو ملزم فرار
لاہور (سٹاف رپورٹر) سی آئی اے نواں کوٹ کی حراست سے قتل اور ڈکیتی کے دو ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے نواں کوٹ کی حراست سے قتل اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان معظم بٹ اور سرشار کئی روز سے حراست میں تھے۔ ملزمان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی تھی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزم معظم بٹ نے گڑھی شاہو میں جیولر کو قتل کیا تھا جبکہ ملزم سرشار خان دوران ڈکیتی 4 افراد کو قتل کر چکا ہے۔ ڈیوٹی میںغفلت پر ایک اے ایس آئی اور 2 حوالدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔