ڈی جی والڈ سٹی کارروائی کریں، ہائیکورٹ نے پلازے کی تعمیر کیخلاف درخواست نمٹا دی

31 دسمبر 2013
ڈی جی والڈ سٹی کارروائی کریں، ہائیکورٹ نے پلازے کی تعمیر کیخلاف درخواست نمٹا دی

 لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالستار اصغر نے اندرون کشمیری گیٹ کے رہائشی علاقہ میں غیرقانونی پلازے کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لے کر 15روز میں قانون کے مطابق کارروائی کریں ۔عدالت نے قرار دیا کہ اگر ڈی جی اس معاملے پر کارروائی کرنے سے قاصر رہیں تو درخواست گزار دوبارہ رجوع کر سکتا ہے ۔ عدالت نے یہ ریمارکس امام بارگاہ قصر عباس کے متولی آصف علی مرزا کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیا۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ اندرون شہر کشمیری گیٹ کے رہائشی علاقہ کوچہ راجپوتاں میں والڈ سٹی ایکٹ 2012کے منافی کمرشل پلازے کی غیرقانونی تعمیر کی جارہی ہے حالانکہ اندرون شہر میں تمام تر تعمیرات پر مکمل پابندی ہے۔پلازے کی تعمیر کے لئے کوئی نقشہ منظور کیا گیا نہ ہی متعلقہ حکام سے این او سی حاصل کیا گیا ہے۔ لہٰذا عدالت پلازے کی تعمیر کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ان افسران سے وضاحت طلب کرے کہ وہ قانون کے تحت حاصل کردہ اختیارات استعمال کرنے میں کیوں ناکام ہیں ۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...