باغبانپورہ : ون ویلر گر کر زخمی ہسپتال میں حالت نازک

31 دسمبر 2013
باغبانپورہ : ون ویلر گر کر زخمی ہسپتال میں حالت نازک

لاہور (سٹاف رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقہ میں ون ویلنگ کرتا ہوا 24 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ارسلان نامی 24 سالہ نوجوان محمود بوٹی کے علاقہ میں رنگ روڈ کے قریب ون ویلنگ کررہا تھا کہ تیز رفتاری کی وجہ سے گر کر ٹکرا جانے سے شدید زخمی ہوگیا۔ فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔