نیوایئر نائٹ کیلئے سکیورٹی پلان تیار‘ 10ہزارپولیس اہلکار ڈیو ٹیاں دیں گے

31 دسمبر 2013

لاہور(نامہ نگار)پولیس و قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیو ائیر نا ئٹ کے موقع پر    سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے لا ہور میں 10ہزارپولیس اہلکار  ڈیو ٹیاں دیں گے علاوہ ازیں چیف ٹریفک آفیسرلاہور سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ نیوایئر نائٹ کے موقع پرون ویلنگ، تیز رفتاری،خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرنے،بغیر سائیلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں اور سڑک کے درمیان موٹر سائیکل/گاڑی روک کر ہلڑ بازی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ایس پیز کی نگرانی میں4ڈی ایس پیز، 13انسپکٹرز اور421 اضافی ٹریفک وارڈنز فرائض سرانجام دیںگے۔ڈویژنل افسران کی نگرانی میںما ل روڈ،جیل روڈ،فیروز پور روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ،کینال روڈ،جی ٹی روڈ اور دیگر اہم شاہرائوں پر کریک ڈائون کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔سڑک کے درمیان گاڑی اور موٹر سائیکل روک کر ہلڑ بازی کرنیوالوںسے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔