ٹریفک حادثات میں 3 افراد لقمہ اجل بن گئے ‘8 شدید زخمی

31 دسمبر 2013

لاہور(نامہ نگار)شہر میں ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں ایک کا نسٹیبل سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 8افرادزخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق با غبا نپورہ کے علا قہ میں تھانہ ہربنس پو رہ انویسٹی گیشن میں تعینات کا نسٹیبل وارث جا رہا تھا کہ اسے تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا ْجس سے وہ مو قع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا ۔ہربنس پو رہ کے علاقہ میںشما لی چھا ئونی کے رہا ئشی 20سالہ ر کشہ ڈرائیور وقاص کو تیز رفتار کار نے ٹکر مارکر ہلاک کر دیا ۔ چوہنگ کے علاقہ میں تین روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہو نے والا 45سالہ سلطان گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روزہسپتال میں دم توڑ گیا۔ گلبرگ کے علاقہ میںکیمپس پل کے قریب مو ٹر سا ئیکل اور کار کے درمیان تصادم میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔