2 خواتین سے زیادتی اور 2 لڑکیوں کے اغواء کی کوشش ناکام

31 دسمبر 2013

فیروز والا (نامہ نگار) کالا خطائی روڈ پر واقع گائوں مقبول پوریسانی میں اوباش نوجوان بابر نامی نے محنت کش کی بیوی (ض) کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ قصبہ منڈیالی میں خلیل نے ساتھی کی مدد سے محنت کش کی  بیٹی (ش) کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ دکاندار کالی نامی نے محلہ دار کی نوعمر بیٹی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی کا شور سن کر محلے دار جمع ہوگئے۔ ملزم فرار۔ مریدکے حدود میں آصف نے محنت کش عبدالرحمن کی کمسن بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ لڑکی نے شور مچا کر کوشش ناکام بنادی۔