فیصل آباد: جیل کے باہر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ میں جھگڑا

31 دسمبر 2013

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد کی سنٹرل جیل کے باہر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ نجی ٹی وی نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پولیس اہلکار سو رہے تھے، ڈیوٹی کا کہا تو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور وردی پھاڑ دی۔