2 انسانی سمگلر گرفتار، 30 جعلی پاسپورٹ و دیگر سامان برآمد
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل لاہور نے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد یوسف ملک کو ملنے والی اطلاع پر مغلپورہ اور گارڈن ٹائون میں چھاپہ مار کر دو بدنام انسانی سمگلر شوکت اور آصف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30 پاسپورٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔