ماڈل ٹائون کچہری کی سکیورٹی وال کی تعمیر کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وکلا کے چیمبر درمیان میں آنے پر ماڈل ٹائون کچہری کی سکیورٹی وال کی تعمیر کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا۔ ہائی کورٹ کے حکم پرماڈل ٹائون کچہری کی چار دیواری تعمیر کی جارہی تھی چند وکال کے چیمبر دیوار کے راستے میں آنے پر تعمیر روک دی گئی۔ وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں متبادل جگہ دی جاء یتاکہ چیمبر تعمیر کئے جاسکیں۔