بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے: ناظم شوکت

31 دسمبر 2013

لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کھانا پکانا مشکل ہو گیا ہے اس لئے اس جانب فوری توجہ دی جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔